کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام 36 ویں سالانہ ہفتہ تقریبات کا آغاز

مورخہ: 14 مارچ 2022ء

ہفتہ تقریبات شریعہ کالج

دی منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام 36 ویں سالانہ کل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کا آغاز 14 مارچ 2022ء کو ہوا۔ بزم منہاج کے زیراہتمام منعقدہ مقابلہ جات کے افتتاحی روز مقابلہ حسن قرأۃ اور مقابلہ عربی تقریر کا انعقاد کیا گیا۔

مقابلہ حسن قرأۃ میں پہلی پوزیشن حافظ محمد فیصل امجد جی سی یونیورسٹی لاہور کے طالب علم نے حاصل کی دوسری پوزیشن جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طالب علم قاری عبدالصمد نے حاصل کی اور تیسری پوزیشن تحفیظ القرآن کے طالب علم حافظ محمد مزمل احمد نے حاصل کی۔ مقابلہ حسن قرأۃ میں سورۃ النجم اور سورۃ الضحی شامل تھیں، جس میں پورے پاکستان کے تیسں سے زائد جامعات کے طلباء طالبات نے شرکت کی۔

افتتاحی روز مقابلہ عربی تقریر ہوا، جس کا عنوان ’’أھمیۃ اللغۃ العربیۃ من المنظور الاسلامی‘‘ تھا جس میں مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور سے طلحہ مسرور نے اول، حدیقہ بتول (منہاج کالج برائے خواتین) نے دوم اور عطاء المصطفیٰ طاہر (جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور) نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

تقریبات کے افتتاحی پروگرام میں احمد عاصم سلیم (خلیفہء حضور داتا علی عثمان ہجویری رحمۃ اللہ)، شیخ سندھی رحمۃ کی آل میں سے ان کے چشم و چراغ، عالمی شہرت یافتہ قاری، قاری محمد رفیق نقشبندی ( شعبہ تجوید و قرأۃ جامعہ نعیمیہ)، راجہ زاہد محمود (نائب صدر پاکستان عوامی تحریک) پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد قادری (جی سی یونیورسٹی)، شہزاد رسول قادری ( ڈائریکٹر شعبہ پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل) عابد بشیر قادری (ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل)، جواد حامد (ڈائریکٹر ایڈمن اجتماعات تحریک منہاج القرآن) اورہ سدرہ کرامت (ناظمہ ویمن لیگ) مہمانوں میں شامل تھیں۔

پروگرام میں احمد سلیم عاصم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت داتا علی ہجویری، حضرت خواجہ اجمیر اور سیدنا طاہر علاؤ الدین کی دین کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور تحریک منہاج القرآن کی اسلامی اور سماجی خدمات کو بھی سراہا۔

آخر میں پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر محمد ممتاز الحسن باروی نے تمام شرکاء اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور بزم منہاج کے مقصد طلباء کی فکری و شعوری تربیت کرنا اور ان کی پوشیدہ صلاحتیوں کو اجاگر کرنا ہے۔

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ کرام میں ڈاکٹر محمد اکرم رانا (ڈین آف فیکلٹی اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور)، ڈاکٹر مجیب الرحمن ملک (وائس پرنسپل کالج آف شریعہ) ڈاکٹر شبیر احمد جامی (ایچ او ڈی اسلامک سٹڈیز منہاج یونیورسٹی لاہور)، ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی (ایچ او ڈی عریبک سٹڈیز منہاج یونیورسٹی لاہور)، ڈاکٹر شفاقت علی البغدادی الازہری (ڈائریکٹر سٹو ڈنٹس افئیر )، محب اللہ اظہر (ڈائیریکٹر ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ)، صابر حسین نقشبندی (نگران بزم منہاج) اور دیگر اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔

پروگرام میں بزم منہاج کے نمائندگان محمد اسامہ مجید (صدر بزم منہاج)، محمد نور حسن (نائب صدر) حافظ محمد طیب (جنرل سیکرٹری بزم منہاج) نے پروگرام کے انتظامی امور سرانجام دیئے۔

ہفتہ تقریبات شریعہ کالج

ہفتہ تقریبات شریعہ کالج

ہفتہ تقریبات شریعہ کالج

ہفتہ تقریبات شریعہ کالج

ہفتہ تقریبات شریعہ کالج

ہفتہ تقریبات شریعہ کالج

ہفتہ تقریبات شریعہ کالج

ہفتہ تقریبات شریعہ کالج

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top