شیخ الاسلام کے پرسنل اسسٹنٹ بصیر احمد کی والدہ محترمہ کی مرکزی سیکرٹریٹ میں نماز جنازہ

مورخہ: 19 مارچ 2022ء

minhaj ul quran

قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل اسسٹنٹ بصیر احمد اور کالج آف شریعہ کے آئی ٹی مینجر تنویر احمد کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی، نماز جنازہ کے بعد انہوں نے دعا بھی کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے بصیر احمد، تنویر احمد اور فیملی ممبران کے ساتھ تعزیت بھی کی۔

نمازِ جنازہ میں مرحومہ کے عزیز و اقارب، مرکزی قائدین، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران اور تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کا انتقال گزشتہ دنوں کینیڈا میں ہوا تھا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top