منہاج القرآن کے سابق نائب ناظم اعلیٰ رانا فاروق محمود قادری انتقال کر گئے

مورخہ: 21 مارچ 2022ء

تحریک منہاج القرآن کے سابق نائب ناظم اعلیٰ رانا فاروق محمود قادری انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ 22 مارچ بروز منگل دن 10 بجے لٹن روڈ لاہور جنازگاہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

دریں اثناء ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی رانا فاروق محمود قادری کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top