سابق ضلعی امیر سیالکوٹ ڈاکٹر سرفراز احمد چوہدری انتقال کر گئے، شیخ الاسلام کی تعزیت

مورخہ: 22 مارچ 2022ء
‏‎

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے سابق ضلعی امیر ڈاکٹر سرفراز احمد چوہدری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور چیئرمین سپیرم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بذریعہ آڈیو لنک مرحوم کیلئے بلندی درجات کی دعا کرائی اور سوگواران خاندان سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔

مرکزی نائب صدر بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ میر محمد آصف اکبر، نور اللہ صدیقی و دیگر رہنماؤں نے مرحوم ڈاکٹر سرفراز احمد چوہدری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ سیالکوٹ میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ محمد اشفاق چشتی نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں مرکزی وفد کی شرکت، علامہ ثناء اللہ ربانی، طیب ضیاء، سمیت تحریک منہاج القرآن کے ضلعی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top