ڈنمارک (کوپن ہیگن): ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی علمائے کرام کے ساتھ علمی اور فکری نشست
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن، ڈنمارک کے زیراہتمام منعقدہ علماء کرام کے ساتھ علمی اور فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی قومی ترقی کی راہیں استوار کرتا ہے، زمانے کے ساتھ چلنے کا ڈھنگ سکھاتا ہے۔ علماء کرام بدلتے حالات کے تناظر میں شرعی احکامات کے متعلق امت کی رہنمائی کریں۔ قرآن مجید نے اُمت محمدیہ کو اعتدال والے رویئے کی حامل امت قرار دیا ہے۔ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا سنت نبوی ﷺ ہے اور ہماری دین درسگاہیں اس کا ماخذ اور منبع رہی ہیں۔ اعتدال پر مبنی رویوں کو فروغ دینا علمائے کرام کی دینی، قومی و انسانی ذمہ داری ہے۔ نوجوانوں کو دین کی رہنمائی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اخلاق و کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کر کے قومی، ملی اور اسلامی ذمہ داری ادا کریں۔
چیئرمین سپریم کونسل نے علمائے کرام کو حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب "A Real Sketch of the Holy Prophet (PBUH)" اور دیگر کُتب بطور تحفہ دیں۔
علماء کرام کے وفد میں ڈاکٹر محمد ادریس الازہری (پرنسپل منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک)، پروفیسر محمد سعید احمد چشتی (ڈائریکٹر اسلامک سنٹر البرٹ سلنڈ ڈنمارک)، علامہ حافظ نفیس احمد (ڈائریکٹر ڈانسک ثقافتی ایسوسی ایشن ڈنمارک)، علامہ ماجد خان (امام و خطاب مکی مسجد کوپن ہیگن)، علامہ قاری اسمٰعیل تونسوی (ڈائریکٹر ہوج تاسترپ اسلامک سنٹر ڈنمارک)، علامہ امتیاز علی (امام و خطیب عثمانیہ اسلامک سنٹر امیگر ڈنمارک)، علامہ حافظ محمد اشتیاق الازہری (ڈائریکٹر منہاج القرآن امیگر)، حافظ آفتاب احمد رانجھا (امام و خطیب اسلامک سنٹر البرٹ سلنڈ ڈنمارک)، علامہ حافظ عتیق ہزاروی (ڈائریکٹر منہاج القرآن ویلبی)، علامہ حافظ ظہیر احمد (منہاجین)، علامہ محمد ابرار ظفر (منہاجین)، قاری محمد ندیم اختر (ہیڈ حفظ و ناظرہ منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک) اور حمزہ یوسف (جنرل سیکرٹری پبلیکیشن MEC) شامل تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور بھی موجود تھے۔
تبصرہ