ڈنمارک: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ورکرز کنونشن میں شرکت

مورخہ: 24 مارچ 2022ء

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر نارتھ ویسٹ میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور نے NEC کی نئی ٹیم کا اعلان کیا، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منتخب ہونے والے نئے ذمہ داران اور ورکرز کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد دی اور جملہ فورمز کی کارکردگی کو سراہا۔

ورکرز کنونشن میں چیئرمین سپریم کونسل نے تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت حاصل کرنے والے رفقاء کو اسناد بھی دیں۔ ورکرز کنونشن میں صدر زون 1 سید محمود شاہ الازہری، صدر ڈنمارک ڈاکٹر عرفان ظہور، بلال اوپل و دیگر اعلی سطحی عہدیداران اور رفقاء و وابستگان نے شرکت کی۔ آخر میں سید محمود شاہ الاہزاری نے دعا کرائی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top