اٹلی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا نووارا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب

مورخہ: 25 مارچ 2022ء

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر نووارا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کو توبہ کے الفاظ بہت پسند ہیں۔ توبہ کی قبولیت کا پیمانہ دوبارہ گناہوں کا مرتکب نہ ہونا ہے۔ زندگی کے میدان میں حقیقی کامیابی صالح اعمال کے بغیر ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے اس لئے توبہ و استغفار میں سستی نہ کریں۔

اس موقع پر نماز جمعہ کے اجتماع میں پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن کے قائدین رفقاء و وابستگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن کے قائدین رفقاء و وابستگان نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات بھی کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے سینڑ نوارا میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد پاکستانی کمیونٹی اور منہاج القرآن کے قائدین رفقاء و وابستگان سے ملاقات بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top