ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج القرآن انٹرنیشنل میلان کے نئے اسلامک سنٹر کا دورہ

مورخہ: 25 مارچ 2022ء

minhaj ul quran

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل میلان کے نئے اسلامک سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آپ کو بتایا گیا کہ میلان کے نئے اسلامک سنٹر کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یہاں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اسلامی علوم و فنون کے ساتھ دین اسلام کے عقائد صحیحہ کے فروغ کا مرکز بنائے اور اس سے انسانیت فیض یاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹر کمیونٹی سینٹر بھی ہیں، جہاں دینی علوم و فنون کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی سہولت کے لیے کمیونٹی سروسز بھی دی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل میلان کے ذمہ داران اور رفقاء و وابستگان کو نئے اسلامک سینڑ پر مبارکباد بھی دی۔

چیئرمین سپریم کونسل کے ہمراہ اعجاز یوسف اعوان، سید غلام مصطفیٰ مشہدی، میاں عمران الحق، ڈاکٹر چن نصیب، سرمد جاوید وڑائچ، راجہ ساجد حبیب، فیصل تارڑ اور فیض عالم قادری بھی یہاں موجود تھے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top