اسلام نے مرد و عورت پر حصول علم لازم ٹھہرایا ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 27 مارچ 2022ء

خواتین کو تعلیم کے حق سے محروم کرنا کسی فرد یا جماعت کا صوابدیدی اختیار نہیں ہے
افغانستان کے ذمہ داران علم کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے خواتین پر تعلیم کے دروازے کھولیں
افعانستان میں طالبات کے سکولوں کی بندش انتہائی سیریس معاملہ ہے: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri statement about Afghanistan women

لاہور (27 مارچ 2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم کے حق سے محروم کرنا کسی فرد یا جماعت کا صوابدیدی اختیار نہیں ہے۔ یہ ہر انسان کا تسلیم شدہ بنیادی حق ہے۔ اسلام نے مردو عورت پر حصول علم لازم ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملک افغانستان کے ذمہ داران علم کی اہمیت اور ناگزیریت کا احساس کرتے ہوئے خواتین پر تعلیم کے دروازے کھولیں، یہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ افعانستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی علم سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افعانستان کے عوام نے جنگ و جدل کی صورت میں بہت دکھ اٹھائے اب ساری توجہ ان کی ویلفیئر پر مرکوز ہونی چاہیے۔ افغانستان کے ذمہ داران نے خواتین کے تحفظ اور ان کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے دنیا سے جتنے بھی وعدے کیے وہ پورے ہونے چاہئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیم کے فروغ کے لئے زیادہ سے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام جینڈر تفریق کے بغیر تعلیم کا حق اور حکم دیتا ہے۔ افعانستان میں طالبات کے سکولوں کی بندش انتہائی سیریس معاملہ ہے۔ افغانستان کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے ممالک اپنے کنٹری بیوشن کو خواتین کی تعلیم کے ساتھ مشروط کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top