ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ’’دوحہ فورم 2022‘‘ میں شرکت، مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قطر میں دوحہ فورم 2022 میں شرکت کی۔ دوحہ فورم 2022ء میں دنیا بھر سے آئے مختلف امور کے سینکڑوں ماہرین، اسکالرز، سیاست دان، کاروباری رہنماؤں نے ان موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فورم میں شرکت کی اور اس کے مختلف سیشنز میں حصہ لیا۔ انہوں نے فورم کے دوران مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
دو روزہ فورم’’ایک نئے دور کے لیے تبدیلی‘‘ کے موضوع پر منعقد کیا گیا، جس میں شریک ممالک کے خطے میں جیو پولیٹیکل سیاسی اتحاد اور بین الاقوامی تعلقات، مالیاتی نظام اور اقتصادی ترقی، قومی دفاع، سائبر اور فوڈ سیکیورٹی، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی سمیت دیگر موضوعات شامل ہیں۔
قطری وزیر ماحولیات سے ملاقات
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قطر کے وزیر ماحولیات و موسمی تبدیلی شیخ فالح بن ناصر کو ماحولیاتی تبدیلیوں پر اپنا ریسرچ پیپر پیش کیا۔ شیخ فالح بن ناصر نے ریسرچ پیپر پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شکریہ ادا کیا اور اسے سراہا۔
ورلڈ اکنامک فورم کے صدر سے ملاقات
اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ورلڈ اکنامک فورم کے صدر Borge Brende سے بھی ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شہرہ آفاق کتاب "A Real Sketch of the Prophet Muhammad (PBUH)" پیش کی۔
سنگاپور کے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات
سنگاپور کے نائب وزیر خارجہ محمد مالکی عثمان سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مختلف تصانیف کا تحفہ پیش کیا، جسے انہوں نے بہت پسند کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کی تعریف کی۔
لارڈ میئر لندن سے ملاقات
لارڈ میئر لندن Vincent Keaveny سے ملاقات کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے انہیں شیخ الاسلام کی کتاب A Real Sketch of the Prophet Muhammad (PBUH) کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر لارڈ میئر لندن نے شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کو سراہا۔
تبصرہ