حیدر آباد: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت غرباء و مساکین میں راشن بیگز کی تقسیم

مورخہ: 27 مارچ 2022ء

Minhaj Welfare Foundation Ramazan Ration Program

حیدر آباد: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رمضان راشن پروگرام کی منعقدہ تقریب میں غرباء و مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما سید مشرف علی شاہ نے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں سماجی خدمات میں مصروف عمل ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ملک بھر میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کے مطابق غرباء اور ضرورت مند افراد میں رمضان راشن بیگز تقسیم کروا رہی ہے، اس تقسیم کا بنیادی مقصد رضائے الٰہی کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے سخت معاشی حالات میں جب غریب افراد کی قوت خرید تقریباً ختم ہو چکی ہے، ایسے حالات میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنا دینی و ملی فریضہ سمجھتے ہوئے اس نیک کام کا آغاز کر رہی ہے تاکہ غرباء، ضرورت مند افراد کی عزت نفس مجروح کئے بغیر ان کی مدد کی جا سکے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے عہدیداران اکبر بھائی، وقار یونس، ادریس میمن، کامران پرویز، سید مبشر شاہ، زوہیب حسین و دیگر بھی موجود تھے۔

Minhaj Welfare Foundation Ramazan Ration Program

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top