لاہور: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 150 کے تحت غرباء و مساکین میں راشن بیگز کی تقسیم

مورخہ: 28 مارچ 2022ء

Minhaj Welfare Foundation Ramazan Ration Program

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام رمضان راشن پروگرام کی منعقدہ تقریب میں 100 مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات و سیرت نے ہمیں سکھایا ہے کہ سب سے اچھا اور بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے اور کسی کو تکلیف نہ دے۔ غریبوں، مسکینوں اور عام لوگوں کے دلوں میں خوشیاں بھرے، ان کی زندگی کے لمحات کو رنج وغم سے پاک کرنے کی کوشش کرے۔ انہیں اگر مدد کی ضرورت ہو تو ان کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے سخت معاشی حالات میں جب غریب افراد کی قوت خرید تقریباً ختم ہو چکی ہے، ایسے حالات میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنا دینی و ملی فریضہ سمجھتے ہوئے اس نیک کام کا آغاز کر رہی ہے تاکہ غرباء، ضرورت مند افراد کی عزت نفس مجروح کئے بغیر ان کی مدد کی جا سکے۔

رمضان راشن پروگرام کی اس اہم کاوش میں صدر پی پی 150 محمد نوید بٹ اور ناظم نصیر قادری میں خصوصی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار، ضلعی صدر ڈاکٹر محمد قاسم اور ضلع ناظم قاری ظفر اقبال کے علاوہ کارکنان اور عہدیداران بھی شریک تھے۔

Minhaj Welfare Foundation Ramazan Ration Program

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top