منہاج کالج برائے خواتین میں ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز اردو، انگریزی مباحثہ کا انعقاد
اول پوزیشن حوریہ بتول، دوم پوزیشن مدیحہ بی بی اور سوئم پوزیشن زنیرہ بتول نے حاصل کی
صوفیہ بیدار، رخشندہ نوید، رابعہ رحمان، آفتاب خان قادری، پروفیسر نعیم گھمن نے انعامات تقسیم کئے
لاہور (29 مارچ 2022ء) منہاج کالج برائے خواتین میں بزم منہاج کے زیراہتمام بین الجماعتی ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز اردو، انگریزی مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ اور بی ایس کی 34 سے زائد طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی معروف ادیبہ صوفیہ بیدار، رخشندہ نوید اور رابعہ رحمان تھیں۔ اردو مباحثے کی ججز کے فرائض پروفیسر محمد نعیم گھمن، پروفیسر ڈاکٹر فضیلت، محمد الیاس اعظمی اور رابعہ رحمن تھیں۔ مباحثہ ”نئی تہذیب تکلف کے سوا کچھ نہیں“ کے موضوع پر طالبات نے تقاریر کیں۔
اردو مباحثے میں اول پوزیشن حوریہ بتول، دوم پوزیشن مدیحہ بی بی اور سوئم پوزیشن زنیرہ بتول نے حاصل کی۔ صوفیہ بیدار، رخشندہ نوید، رابعہ رحمان، کالج کے پرنسپل محمد آفتاب خان قادری، ڈاکٹر افتخار حسین قادری ایڈووکیٹ، ڈاکٹر فہد نوید کوثر، ڈاکٹر فوزیہ صدیق، وائس پرنسپل منہاج کالج برائے خواتین حمیرا ناز، شہزاد رسول، ام حبیبہ اسماعیل سمیت دیگر مہمانوں و اساتذہ کرام نے مقابلہ مباحثہ میں کامیاب طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
صوفیہ بیدار، رخشندہ نوید اور رابعہ رحمان نے اپنے خطابات میں کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے طالبات کی ذہنی نشوونما فروغ پاتی ہے۔ انہوں نے شاندار تقریب کے انعقاد پر منہاج کالج برائے خواتین کے پرنسپل اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں جدید و قدیم کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔ فروغ تعلیم کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
تبصرہ