اٹلی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ناپولی پہنچ گئے، عہدیداروں سے ملاقات

مورخہ: 29 مارچ 2022ء

Dr Hassan Qadri

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ اٹلی میں ناپولی پہنچ گئے، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناپولی کے صدر ڈاکٹر محمد سجاد، محمد وقاص، ادریس بٹ، راجہ انعام و دیگر ذمہ داران اور رفقاء و وابستگان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سید غلام مصطفیٰ مشہدی اور شاہد حمید اعوان بھی موجود تھے۔

ناپولی پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناپولی ساؤتھ اٹلی کے ذمہ داران نے کے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے چیئرمین سپریم کونسل کو تنظیمی امور کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جملہ ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہا۔ ملاقات میں چوہدری اقبال وڑائچ، شاہد حمید اعوان، شاہد نصرت، سید غلام مصطفیٰ مشہدی، محمد احمد، محمد طیب اور اجمل چیمہ بھی موجود تھے۔

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top