تحریک منہاج القرآن کا اجتماعی ’’شہر اعتکاف‘‘ منعقد کرنے کا اعلان

مورخہ: 30 مارچ 2022ء

itikaf city 2022

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ورکنگ کونسل نے امسال اجتماعی اعتکاف کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر 10 روز خطابات کریں گے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اندرون، بیرون ملک کی تنظیمات کو اجتماعی اعتکاف منعقد کرنے کے حوالے سے تحریری مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ معتکفین کو 10 رمضان المبارک سے قبل رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعتکاف کے خواہش مند افراد کو ویکسی نیشن کارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجتماعی اعتکاف بغداد ٹاؤن لاہور جامع المنہاج لاہور میں منعقد ہو گا۔

سیکرٹری اعتکاف کمیٹی جواد حامد کی سربراہی میں ہزار ہا معتکفین کے لئے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مرکزی کمیٹی خرم نواز گنڈاپور اور نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ انتظامات کے لئے انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ الحمدللہ امسال منہاج القرآن کا اجتماعی اعتکاف منعقد ہو رہا ہے۔ اعتکاف تزکیہ نفس، تصفیہ قلب، اصلاح احوال کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن کی ایک بہت بڑی اصلاحی، روحانی سرگرمی ہے۔ ہر سال پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت بیرونی دنیا سے افراد معتکف ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کورونا وباء کے حوالے سے صورت حال بہتر ہے تاہم شہر اعتکاف میں ایس او پیز کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ خواتین کے لئے بھی الگ سے اجتماعی اعتکاف گاہ قائم کی جائے گی۔

itikaf city 2022

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top