نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام ’’پیغام پاکستان کانفرنس‘‘

مورخہ: 25 مارچ 2022ء

نظام المدارس پاکستان و منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام پیغام پاکستان کانفرنس پرنس ہال بالمقابل قذافی سٹیڈیم مین فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے نامور جید علماء کرام مشائخ عظام نے شرکت کی۔ اس موقع پر علماء کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان ہی ملک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔ استحکام پاکستان کے لیے تمام کی جانے والی کاوشوں اور کوششوں کا علماء کرام نے ہمیشہ ساتھ دیا، آج وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی سازشوں کیخلاف وسیع تر استحکام کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ناظم اعلی منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور ناظم اعلی منہاج القران، مفتی امداد اللہ قادری صدر نظام المدارس پاکستان، علامہ میر محمد آصف اکبر قادری ناظم اعلی نظام المدارس پاکستان، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری امیر متحدہ جمیعت اہلحدیث پاکستان، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی جامعتہ المنتظر لاہور، علامہ توقیر عباس جامعہ عروتہ الوثقہ، مفتی غلام اصغر صدیقی، علامہ محمد حسین آزاد، پیر اشفاق چشتی نے شرکت کی اور گفتگو بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top