منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام دروس قرآن میں رانا ادریس قادری، غلام مرتضیٰ علوی، احسن اویس اور فیاض بشیر کے خطابات
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام لاہور بھر میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن جاری ہیں، اس سلسلہ میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے چونگی امرسدھو لاہور نور محل شادی ہال، بنک سٹاپ فیروز پور روڈ لاہور میں ’’عقیدہ توحید ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ توحید عقیدہ رسالت کے بغیر نامکمل ہے۔
علامہ رانا محمد ادریس قادری
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن فیروز والہ کے زیراہتمام درس قرآن سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ درسِ عرفان القرآن پہلی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی ساعتیں ہمارے ایمان میں حلاوت کا باعث ہیں، آج ہمیں بطور قوم رجوع الی اللہ اور رجوع الی الرسول کی اشد ضرورت ہے۔
علامہ احسن اویس قادری
علامہ احسن اویس قادری نے مدنی مسجد چوہنگ لاہور میں درس عرفان القرآن میں خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے ’’رزق حلال اور اسکی برکات ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رزق حلال عین عبادت ہے لیکن ہم رمضان المبارک میں ملک بھر میں مہنگائی کو ختم کرنا تاجر طبقہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ رمضان المبارک میں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہونگی۔
علامہ فیاض بشیر قادری
گرینڈ زم زم مارکی صادق چوک ٹاون شپ لاہور میں علامہ فیاض بشیر قادری نے درس عرفان القرآن میں ’’معاشرتی رسم و رواج میں افراط و تفریط‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی رسوم و روایات کو ترک کر چکے ہیں جس کی وجہ سے مغربی تہذیبی یلغار نے نوجوان نسل کو دین سے دور کر دیا ہے، منہاج القرآن کا پیغام قرون اولیٰ کے حالات کو دور جدید سے جوڑ کر اسلام کا روشن اور معتدل پیغام عام کرنا ہے۔ اس موقع پر محمد آصف ایڈووکیٹ صدر TMQ پی پی 167 اور ناظم پی پی 167 سمیع اللہ شامی اور دیگر بھی موجود تھے۔
تبصرہ