منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام رانا ادریس قادری، غلام مرتضیٰ علوی اور صابر کمال وٹو کے دروس قرآن
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس قرآن کی دوسری نشست میں علامہ رانا محمد ادریس قادری، علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور علامہ صابر کمال وٹو نے دروس عرفان القرآن میں خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ مردوخواتین کی بڑی تعداد نے دروس قرآن میں شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پرفتن دور میں منہاج القرآن امت مسلمہ کو علمی و عملی طور پر مکین گنبد خضریٰ سے جوڑنا چاہتی ہے۔
علامہ رانا محمد ادریس قادری
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک منہاج القرآن ضلع نمبر 5 لاہور میں خطاب کیا، اس موقع پر درس قرآن میں مردوخواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
علامہ غلام مرتضیٰ علوی
پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست گرینڈ زم زم مارکی صادق چوک ٹاون شپ لاھور میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے ’’عقیدہ توحید‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔
علامہ صابر کمال وٹو
علامہ صابر کمال وٹو نے نور محل شادی ہال بنک سٹاپ چونگی امرسدھو فیروز پور روڈ لاہور میں درس عرفان القرآن کی نشست میں ’’المہات المومنین اور آ ج کی خواتین ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔
تبصرہ