ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دورہ یورپ سے واپسی کے بعد قائدین سے ملاقات

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی برطانیہ و یورپ کے تنظیمی، تربیتی و دعوتی دورہ کی تکمیل پر پاکستان واپس پہنچنے کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی قائدین، ڈائریکٹرز شعبہ جات، فورمز کے صدور سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر بریگیڈیئر ر اقبال احمد خاں، خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظمین اعلیٰ، ڈائریکٹرز شعبہ جات، فورمز کے صدور بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ، یورپ میں قائم منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اسلامک سنٹرز، اسلام اور پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں، جس کے باعث منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اسلامک سنٹرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

چئیرمین سپریم کونسل نے برطانیہ و یورپ کے دورہ، کمیونٹی سے ملاقات اور کانفرنسز کے مثالی انتظامات پر جملہ ذمہ داران و تنظیمات کو مبارک باد دی اور حسن انتظامات پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کا مشن کی خدمت کے حوالے سے جوش و جذبہ دیکھ کر دل کو اطمینان حاصل ہوا ہے کہ دیار غیر میں ہماری آئندہ نسلوں کا دینی و فکری مستقبل محفوظ ہے۔

برطانیہ و یورپ میں منعقد ہونے والی کانفرنسز میں شریک مقامی کمیونٹی اور مختلف شعبہ جات کی پروفیشنل شخصیات نے ریاست مدینہ کے موضوع پر گفتگو سننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل بلا رنگ و نسل اور مسلک انسانیت کی خدمت اور اتحاد امت کا ایک موثر اور فعال پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ یورپ میں منہاج ڈائیلاگ فورم انتہائی فعال ہے، اس پلیٹ فارم پر ہر جماعت، تحریک اور کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات پورے اعتماد کے ساتھ اکٹھا ہوتی ہیں، اتحاد امت کے فروغ میں منہاج ڈائیلاگ فورم اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ماڈرن اسلامک اپروچ کی وجہ سے یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور پروفیشنلز بڑی تعداد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کو جوائن کر رہے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دینی خدمات کے باعث آج یورپ کی فضاؤں میں پرورش پانے والا نوجوان جدید علوم کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں، منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے تعلیمی ادارے شہادۃ العالیہ تک کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں جو ایک بہت بڑا اعزاز اور دینی خدمت ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ نماز پنجگانہ کی ادائیگی میں استقامت حاصل کریں نماز کی کمی کوتاہی کا ازالہ ہرگز نہیں ہو سکے گا، اسلام اور ایمان کی سلامتی نماز کی ادائیگی سے مشروط ہے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top