خانیوال: منہاج القرآن کے زیراہتمام دروس قرآن کا آغاز

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن خانیوال کے زیراہتمام رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا آغاز ہو گیا، درس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست چوہدری سٹریٹ گراؤنڈ نزد سنگھوں والی کوٹھی ملحقہ ہومیو پیتھک کالج خانیوال میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر علامہ منہاج الدین قادری نے ’’معاشرتی رسومات میں افراط و تفریط (شادی، فوتیدگی، وراثت)‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں محض معاشرتی رسوم و رواج کے نام پر قبیح ترین رسومات کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ اسلام ایک معتدل دین ہے، جس نے انسانی زندگی کے تمام گوشوں کو ایک خوبصورتی سے نوازا ہے۔ بدقسمتی سے چند معاشرتی رسوم و رواج کی وجہ سے آج ہم دین اسلام سے دوری اختیار کر چکے ہیں، ہمیں اسلام کی تعلیمات کو اپنا کر اپنی زندگی کی مشکلات کو آسان کرنا ہو گا۔ پروگرام میں منہاج القرآن کے کارکنان، رفقاء اور عام لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top