خانیوال: درس عرفان القرآن کی تیسری نشست میں علامہ لطیف مدنی کا خطاب

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن خانیوال کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست میں ’’امہات المومنین اور آج کی خواتین‘‘ کے موضوع پر علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے مدلل انداز میں خطاب کیا اور قرآن وسنت اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سیر حاصل گفتگو کی جسے مرد وخواتین نےخوب سراہا۔

خانیوال میں چوہدری سٹریٹ گراؤنڈ میں منعقدہ درس قرآن میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر پروگرام کا آغاز خانیوال کے نامور قاری معین قادری نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ پروگرام میں بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت خانیوال کے نعت خواں مبشر چشتی نے پیش کیا۔

پروگرام کے اختتام پر بذریعہ قرعہ اندازی شرکاء میں عرفان القرآن اور شیخ الاسلام کی نادر بکس تقسیم کی گئی جبکہ آخر میں علامہ محمد لطیف مدنی نے تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کے عہدیداروں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top