تحریک منہاج القرآن جہانیاں کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن جہانیاں کے زیراہتمام پانچ روزہ درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’امہات المؤمنین اور آج کی خواتین‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزھراء سلام اللہ علیھا کی سیرت اور اسوہ پر عمل کرنے میں حقیقی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو بہت بڑا مقام اور درجہ دیا ہے۔ عورت بطور ماں، بہن، بیٹی بہو ہے تو اسلام نے اس پر کچھ حدود قیود بھی رکھی ہیں۔ اسلام نے عورت کے لباس کے حوالے سے بناؤ سنگھار اور زیب و زینت کے حوالے سے پردے کے واضح احکامات دیئے ہیں کہ عورت زینت زیبایش صرف اپنے مرد کے سامنے کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امہات المومنین اور حضرت فاطمۃ زہرا سلام اللہ علیہا آج خواتین کی حقیقی رول ماڈل ہونی چاہیں۔

اس موقع پر خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ درس قرآن میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top