تحریک منہاج القرآن بصیرپور کے زیراہتمام درس قرآن

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ بصیرپور پی پی 185 کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس قرآن کا پہلا درس قرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’امہات المومنین اور آج کی خواتین‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ امہات المومنین آج کی خواتین کے لیے دین و دنیا میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امہات المومنین کے ذریعے امت کی ماووں، بہنوں اور بیٹیوں کی تربیت کا عظیم نمونہ دیا، کائنات میں یہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ موجودہ پرفتن دور میں ہمیں خواتین کی تعلیم و تربیت میں امہات المومنین کی زندگی سے ہی سیکھا جا سکتا ہے۔

درس قرآن میں منہاج القرآن بصیر پور کے عہدیداروں، اہل علاقہ اور خواتین بھی شریک ہوئیں۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top