شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کابلقیس ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
بلقیس ایدھی (مرحومہ) محروم و مجبور طبقے سے محبت کرنے والی شخصیت تھیں: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
لاہور (15 اپریل 2022) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عبد الستار ایدھی (مرحوم) کی اہلیہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بیٹے فیصل ایدھی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بلقیس ایدھی نے اپنے شوہر عبد الستار ایدھی(مرحوم) کے انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھا۔ بلقیس ایدھی (مرحومہ) محروم و مجبور طبقے سے محبت کرنے والی شخصیت تھیں۔ خدمت خلق کے شعبے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہاکہ عبد الستار ایدھی (مرحوم) اور ان کی اہلیہ بلقیس ایدھی(مرحومہ) انسانی خدمت کی اعلیٰ مثال تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک آج انسانیت کی خدمت کرنے والی شخصیت سے محروم ہو گیا۔
تبصرہ