تحریک منہاج القرآن بھکر کے سابق ناظم شیخ ظہور احمد انتقال کر گئے

تحریک منہاج القرآن بھکر کے سابق ناظم شیخ ظہور احمد انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کے بیٹے شیخ شوکت معین سے اظہار تعزیت کیا اور قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالیٰ کا تعزیتی پیغام بھی دیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ ظہور احمد مرحوم تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق تھے، ان کی تحریک منہاج القرآن کیلئے گرانقدر خدمات ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے اور ان کے جملہ لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین۔

دریں اثناء ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر رفیق نجم، منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے قائدین اور عہدیداروں نے بھی شیخ ظہور احمد کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top