یوم بدر حق و باطل کے درمیان فیصلہ کا دن تھا: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

غزوہ بدر کا پیغام ہے کہ اطاعت رسول ایمان کے استحکام اور کامیابی کی ضمانت ہے

Dr Tahir ul Qadri

لاہور (18 اپریل 2022) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 17 رمضان المبارک معرکہ غزوہ بدر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزوہ بدر پوری انسانیت کو سلامتی اور امن دینے کا نکتہ آغاز تھا۔ یوم بدر حق و باطل کے درمیان فیصلہ کا دن تھا۔ غزوہ بدر میں تکبر کو شکست ہوئی، جنگ بدر کا پیغام ہے کہ صرف اطاعت رسول ﷺ کامیابی کی ضمانت ہے، اللہ کی مدد اور نصرت صرف ان کے لیے ہے جو حق کے راستے پر ہوں اور ثابت قدم ہوں، غزوہ بدر میں شامل اصحاب رسول ﷺ اللہ کے رسول کے حکم پر جان و مال کی قربانی کے جذبہ سے سرشار تھے، اس معرکہ حق و باطل میں حق کا پرچم قیامت تک کے لیے سربلند ہو گیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ غزوہ بدر سے ریاست مدینہ کو داخلی و خارجی استحکام ملا۔ غزوہ بدر حق وباطل کی معرکہ آرائی میں ایک فیصلہ کن موڑ تھا، مسلمانوں کو کفار پر نفسیاتی برتری حاصل ہوئی اور انہیں اپنی ثقافتی اکائی کے تحفظ کے لئے نئے اقدامات کے بارے میں ہمت عطا ہوئی۔ غزوہ بدر میں فتح کے بعد مسلمانوں کو معاشی، عسکری اور سیاسی حوالے سے بے پناہ فوائد حاصل ہوئے اوروہ تمکنت اور وقار کے ساتھ نئے مسلم معاشرے کی تعمیر میں مصروف ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ غزوہ بدر اہل ایمان کی فتح و کامیابی کا دن ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top