شہر اعتکاف میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے خطاب ’’راہ سلوک کے مسافر‘‘ کی دوسری نشست

itikaf city 2022

شہر اعتکاف میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج السالکین ’’راہ سلوک کے مسافر‘‘ کی دوسری نشست منعقد ہوئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر اعتکاف میں ہم نے اپنے مولا کی طرف رجوع کرنا ہے، اس سے وعدے کرنے ہیں کہ مولا ہم شیطان کے وسوسوں کی وجہ سے گمراہ ہوگئے تھے اور اپنی منزل سے بھٹک گئے تھے ہمیں ہمارا مقصد حیات عطاء فرما اور ہمیں پھر سے اپنی منزل کی طرف لوٹا دے۔

انہوں نے کہا کہ راہِ سلوک کے مسافر کو بیداری اور توبہ کے بعد اللہ رب العزت خود احتسابی عطاء کرتا ہے، اس میں انسان اپنے اعمال کا، اپنی زندگی کا اور آج تک جو کر چکا اور جو کرنے والا ہے اور یہاں تک کہ اپنی نیت اور اپنے خیالات محاسبہ بھی کرتا ہے۔ خود احتسابی انسان کو آزمائش اور رحمت میں فرق کرنا سکھاتی ہے۔

نشست میں انجینئر ڈاکٹر رفیق نجم، سردار شاکر مزاری، راجہ زاہد محمود، صاحبزادہ محمد قاسم، صاحبزادہ حامد مصطفیٰ القادری اور شہرِ اعتکاف میں شریک ہزاروں معتکفین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

itikaf city 2022

itikaf city 2022

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top