سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو کا شہرِ اعتکاف کا دورہ

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینیئر سیاستدان میاں منظور احمد خاں وٹو نے 26 اپریل 2022 کو تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری و دیگر مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا کام اور دینِ اسلام کے لیے آپ کی خدمات دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ منہاج القرآن فی زمانہ اصلاح احوال کی ایک بڑی تحریک ہے۔ دعا گو ہوں کہ منہاج القرآن اسی طرح اسلام اور انسانیت کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیتی رہے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی اور راجہ زاہد محمود موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top