منتظمین و آرگنائزز عالمی میلاد کانفرنس کے اعزاز میں میلاد ڈنر

(ایم ایس پاکستانی)

تحریک منہاج القرآن کی 23 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کانفرنس کے منتظمین اور آرگنائزر کے اعزاز میں گزشتہ روز خصوصی میلاد ڈنر کا اہتمام کیا۔ پر تکلف عشائیہ کی یہ تقریب شیخ الاسلام کی رہائش گاہ کے سامنے پارک میں منعقد ہوئی۔ اس ڈنر میں عالمی میلاد کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان اور ممبران کے ساتھ منتظمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کا آغاز شب 9 بجے شیخ الاسلام کی آمد سے ہوا۔ ان کے ساتھ سٹیج پر امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلٰی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلٰی شیخ زاہد فیاض، علامہ پروفیسر محمد نواز ظفر، جی ایم ملک اور تحریک کے دوسرے قائدین بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر فلمسٹار ندیم کی بیوی بھی موجود تھیں جو منہاج ویمن لیگ کی خصوصی مہمان تھیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خود تلاوت اور نعت سے تقریب کی کارروائی کا آغاز کیا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی نے انجام دیے۔ مکہ معظمہ سے خصوصی طور پر تشریف لائے ہوئے نعت خواں نےنعت پڑھی۔ اس موقع پر حاضرین کو عالمی میلاد کانفرنس میں شب 3 بج کر 50 منٹ پر آسمان میں چاند کے سامنے قدرتی طور پر اسم محمد (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) ظاہر ہونے کی تصویر پروجیکٹر کے ذریعے دکھائی گئی۔ یاد رہے کہ اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس منظر کو دنیا بھر میں ٹی وی پر دکھایا گیا۔

اس کے بعد منہاج پروڈکشن نے شیخ الاسلام اور حاضرین کو عالمی میلاد کانفرنس کی خصوصی ڈاکومنڑی دکھائی۔ یہ ڈاکومنٹری عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں پر بنائی گئی تھی۔ 10 منٹ دورانیہ کی اس ڈاکومنڑی فلم کو شیخ الاسلام اور تمام حاضرین نے بڑی دلچسپی سے دیکھا۔ عالمی میلاد کانفرنس کی شاندار ویڈیو کوریج اور مجموعی طور پر اعلٰی کارکردگی پر شیخ الاسلام نے منہاج پروڈکشنز کی پوری ٹیم کے لئے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں شیخ الاسلام کے سامنے تمام مرکزی کمیٹیوں کی کارکردگی کو پیش کیا گیا جس پر انہوں نے بڑی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے باری باری مختلف عہدایداروں کو خود خصوصی مبارکباد پیش کیں اور ان کے کام کو بہت سراہا۔

عالمی میلاد کانفرنس میں سیکورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انظامات کرنے پر شیخ الاسلام نے دلی مسرت کا اظہار کیا اس پر انہوں نے سیکورٹی کمیٹی کے تمام اراکین اور ساری ٹیم کو خاص طور پر مبارکباد پیش کی۔ عالمی میلاد کانفرنس میں انتہائی اعلٰی کارکردگی پر ناظم اعلٰی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سیکورٹی کمیٹی اور منہاج ویمن لیگ کو شیخ الاسلام نے بہت سراہا اور اس کے لئے شیخ الاسلام کی ہدایت پر تمام حاضرین نے ان کو کھڑے ہو کر ٹربیوٹ پیش کیا۔ اس کے ساتھ تمام کمیٹیوں کے سربراہان اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کے لئے شیخ الاسلام نے تعریفی نعرے بھی لگوائے۔اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بتایا کہ عالمی میلاد کانفرنس کے لئے جہاں دیگر مختلف شعبہ جات نے کام کیا وہاں نظامت ممبرشپ میں ریکارڈ تعداد میں ممبر شپ ہوئی۔ جو تحریک کی 26 سالہ تاریخ میں کسی ایک ماہ کا ریکارڈ ہے۔یاد رہے کہ اس سال عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر تحریک منہاج القرآن میں 12 ہزار نئے رفقاء شامل ہوئے ہیں۔ جن میں 2 ہزار لائف ممبرز بھی شامل ہیں۔اس تقریب میں شیخ الاسلام نے ایک جوڑے کی شادی کی نسبت بھی طے کی۔

اس موقع پر اس ڈنر کی تقریب میں برطانیہ سے آئی ہوئیں دو بہنیں بھی موجود تھیں۔ شیخ الاسلام نے بتایا کہ یہ دونوں بہنیں بنگلہ دیش سے ہیں اور صرف 3 دن کی چھٹی پر عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آئی ہیں۔ آج رات ان کی برطانیہ واپسی ہے۔ شیخ الاسلام نے ان دونوں بہنوں کو حجاب، اسلامی لباس، چوڑیاں، سلے ہوئے کپڑے اور میلاد کانفرنس میں آسمان پر قدرتی طور پر ظاہر ہونیوالے "اسم محمد" کی تصاویر کے خصوص تحفے دیکر ان کو روانہ کیا۔ تقریب کے آخر میں پر تکلف ڈنر بھی دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top