شہر اعتکاف 2022: بیرونِ ملک خدمات انجام دینے والے عہدیداران کو تمغہ جات دینے کی تقریب

award ceremony DFA

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، ملائشیا، تائیوان، امریکہ برطانیہ، یورپ اور گلف میں دینی و تبلیغی اور انسانیت کی خدمتِ کا فریضہ نہایت احسن انداز میں انجام دینے اور اسلامک سنٹرز تعمیر کرنے اور انھیں کامیابی کے ساتھ چلانے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مختلف ممالک کے عہدیداران و کارکنان کے لیے گولڈ میڈلز، ایوارڈز اور شیلڈز دینے کی تقریب 27 اپریل 2022ء کو شہرِ اعتکاف میں منعقد ہوئی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ مختلف ممالک کے تنظیمی سربراہان کو گولڈ میڈل اور شیلڈز تقسیم کیں۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تغمہ جات وصول کرنے والے عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ فی زمانہ دیارِ غیر میں دینی خدمت انجام دینا ایک بڑا چیلنج ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑی سعادت ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوتی، تعلیمی، تربیتی مساعی اور خدمات سے مستفید ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، انھوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل پاکستان سمیت دیارِ غیر میں پرورش پانی والی آئندہ نسلوں کے اخلاق، کردار اور عقائد کی محافظ عالمگیر تحریک ہے۔ انہوں نے تغمہ جات وصول کرنے والے عہدیداران کو مبارکباد دی اور ان کی توفیقات میں اضافے اور استقامت کے لیے دعا کی۔

award ceremony DFA

award ceremony DFA

award ceremony DFA

award ceremony DFA

award ceremony DFA

award ceremony DFA

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top