ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا تربیتی نشست ’’منہاج السالکین‘‘ سے خطاب

itikaf city 2022

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں تربیتی نشست منہاج السالکین ’’راہ سلوک کے مسافر‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو انسان راہ سلوک کا مسافر ہے اسے چاہیے کہ وہ اپنے اعمالِ صالحہ کی حفاظت کرے۔ جب آپ اللہ کی طرف روحانی سفر پر نکلیں تو اس پر ثابت قدم رہیں اور جب آپ میں روحانی ذوق پیدا ہو جائے تو آپ کو اس کی حفاظت کرنی چاہیے تاکہ آپ اس کا اجر حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک مومن روحانی راستے پر سفر کرتا ہے، تو اسے مستقل طور پر راستبازی کے کام انجام دینے چاہئیں اور ترقی کے لیے کبھی سستی نہیں کرنی چاہیے۔ رمضان المبارک کے یہ بابرکت لمحات اور حضور شیخ الاسلام  کی صحبت اللہ پاک نے تاجدارِ کائنات ﷺ کے نعلین پاک کے تصدق سے ہمیں عطا فرمائے ہیں جو ہمارے لئے غنیمت ہیں لہذا انہیں ضائع نہ ہونے دیں، ان سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

شہرِ اعتکاف کے ان لمحات میں اللہ کی بارگاہ میں خلوص نیت، ندامت اور پختہ ارادہ کے ساتھ عہد کریں کہ اب گناہوں کی طرف واپس لوٹ کر نہیں جائیں گے۔ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ہمہ وقت استقامت کی دعا کیا کریں کہ اللہ ہمارا مددگار ہو اور ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم برے اعمال کی طرف لوٹ کر نہ جائیں۔

itikaf city 2022

itikaf city 2022

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top