دعوت بذریعہ سوشل میڈیا پروگرام ’’فہم دین پراجیکٹ‘‘

مورخہ: 06 مئی 2022ء

دین کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔

دورِ حاضر میں جہاں دینی علم سیکھنے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوگیا ہے، وہیں دینی فہم کے حصول کا ذریعہ سوشل میڈیا بن چکا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر کثرت سے ایسا گمراہ کن میٹریل دیا جا رہا ہے، جس سے نئی نسل دینِ اسلام کے بارے میں کنفیوژن کا شکار ہو رہی ہے۔ ان حالات کے پیش نظر تحریکِ منہاج القرآن نے دین کے صحیح فہم کے اِبلاغ کے لئے دعوت بذریعہ سوشل میڈیا پروگرام کا آغاز کیا۔

Fahm e Deen Project

فہم دین پراجیکٹ کیا ہے؟

امن و سلامتی اور اعتدال پر مبنی اسلامی تعلیمات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کے ذریعے سوشل میڈیا کی مدد سے دنیا بھر میں عام کرنے کے اس پراجیکٹ کو ’’فہم دین پراجیکٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

فہم دین پراجیکٹ کے مقاصد

1. اسلامی تعلیمات کا فروغ
2. معاشرے میں فروغ پانے والی تنگ نظری اور انتہا پسندی کا خاتمہ
3. معاشرے سے مٹتی ہوئی اخلاقی اقدار کی بحالی
4. دین کا درد رکھنے والے افراد کو دعوت و تبلیغ اسلام میں شریک کرنا
5. نئی نسل میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا فروغ

فہم دین پراجیکٹ کا لائحہ عمل

دعوت بذریعہ سوشل میڈیا کے اس پراجیکٹ میں تحریکِ منہاج القرآن کے مرکزی قائدین سے لے کر یونٹ لیول تک کے تمام عہدیداران، کارکنان، رفقاء اور دین کا درد رکھنے والے افراد کو رجسٹر کیا جا رہا ہے، جو اپنی اپنی وٹس ایپ براڈ کاسٹ لسٹیں بنا کر دین کی تعلیمات کو اپنے دوست احباب تک پہنچا رہے ہیں۔ آپ بھی اس عظیم پراجیکٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ دعوت بذریعہ سوشل میڈیا کے اس پراجیکٹ کا حصہ بننے کیلئے اس لنک پہ اپنی رجسٹریشن کروائیں: login.minhaj.org

مصطفوی کارکن

فہمِ دین پراجیکٹ کے تحت مرکز سے جاری ہونے والے ویڈیو کلپس کو اپنی وٹس ایپ براڈ کاسٹ لسٹ میں باقاعدگی کے ساتھ بھجوانے والے افراد کو مصطفوی کارکنان کہا جاتا ہے۔

مصطفوی کارکن کی براڈ کاسٹ لسٹ

بحیثیتِ مصطفوی کارکن اپنے دوست احباب، رشتہ داروں اور تعلق والے افراد پر مشتمل اپنی وٹس ایپ براڈ کاسٹ لسٹ میں کسی بھی فرد کو شامل کرنے سے پہلے اُس فرد سے بالمشافہ یا فون کال پر رضامندی اس طرح لیں:

’’اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے کیا میں آپ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کے کلپس بھجوا سکتا ہوں؟‘‘

رضامندی کی صورت میں اپنا موبائل نمبر اُس کے موبائل میں سیو کروائیں اور اُس کا نمبر سیو کرکے اپنی براڈ کاسٹ لسٹ میں شامل کریں۔

مصطفوی کارکن کی ذمہ داریاں

مصطفوی کارکن کی ذمہ داری ہے کہ وہ مرکز سے موصول ہونے والے کلپس کو اپنی براڈ کاسٹ لسٹ میں باقاعدگی کے ساتھ بھیجے۔ اپنی براڈ کاسٹ میں شامل کردہ افراد سے وقتاً فوقتاً فیڈبیک لے۔ چند مہینے بعد انہیں مقامی سطح پر دعوتی و تبلیغی سرگرمیوں میں شریک کرے اور ان میں سے جو افراد بحیثیتِ مصطفوی کارکن فہم دین پراجیکٹ میں رجسٹر ہونا چاہیں انہیں مکمل رہنمائی فراہم کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top