ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تنظیمی دورہ پر آسٹریلیا پہنچ گئے

مورخہ: 10 مئی 2022ء

Dr Hussain Qadri

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل تنظیمی و دعوتی دورہ پر آسٹریلیا پہنچ گئے، میلبورن ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے ایگزیکٹیو ممبران، منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے سیکرٹری جنرل محمد کبیر، منہاج القرآن انٹرنیشنل مشرقی و مغربی وکٹوریا کے صدر حامد علی تبسم، جنرل سیکرٹری محمد محسن، محمد خلیل، رفیع الدین قادری اور دیگر ممبران نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ ممبران نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو پھول اور گلدستے پیش کیے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آسٹریلیا میں مختلف تنظیمی و دعوتی پروگراموں اور کانفرنسز سے خطاب بھی کریں گے۔

Dr Hussain Qadri

Dr Hussain Qadri

Dr Hussain Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top