منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام تربیتی نشست

مورخہ: 03 مئی 2022ء

minhaj ul quran

منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل غلام مرتضیٰ علوی نے ’’دعا مانگنے کا سلیقہ‘‘ کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ انہوں نے دعا اور آداب دعا کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا مانگنا، تعلق بندگی اور انسان کے بندہ ہونے کی نشانی ہے کہ بندے ہی اللہ کی ذات سے مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی عبادات میں دعا کو باقاعدگی سے شامل کرنا چاہیے تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے انعامات کے مستحق بن سکیں۔

اس سے پہلے اس نشست کا آغاز نے تلاوت قرآن پاک سے ہوا،‎ تلاوت کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ ‎اس نشست میں تحریک منھاج القرآن کے رفقا اور پاکستانی کمیونیٹی کے احباب نے شرکت کی۔ پروگرام میں ‎خواتین کے لیے علیحدہ باپردہ اہتمام کیا گیا تھا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top