نوجوانوں میں فروغ پذیر نشہ بڑا چیلنج ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 14 مئی 2022ء

ڈاکٹر طاہرالقادری کی دعوتی مساعی کا مرکز و محور اخلاق و کردار سازی ہے
صحیح وقت پر صحیح فیصلوں سے قوموں کی زندگیاں سنور جاتی ہیں: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
منہاج القرآن اسلامک سنٹر وکٹوریہ میں ٹائم مینجمنٹ پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب

minhaj ul quran

لاہور (14 مئی 2022ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آسٹریلیا میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر وکٹوریہ میں ”ٹائم مینجمنٹ اور آج کا نوجوان“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں فروغ پذیر نشے کی لت سب سے بڑا چیلنج ہے۔ نشہ نوجوانوں کے تخلیقی جوہر کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بے راہ روی اور جرم کے راستے پر ڈال رہا ہے۔ نوجوانوں کو نشہ سے بچانے اور انہیں راہ راست پر لانے کے لئے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمگیر دعوتی مساعی کا مرکز و محور نوجوانوں کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی ہے۔

انہوں نے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں وقت کی اہمیت اور افادیت کااحساس اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ وقت ایک ایسی Commodity ہے جو بہت محدود ہے۔ آج ہر شخص وقت کی کمی کا شکوہ کرتا نظر آتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹائم مینجمنٹ پر توجہ دی جائے۔ بے مقصد زندگی تباہی کی طرف لے جاتی ہے۔ اگر آج کا نوجوان بامقصد اور کامیاب زندگی بسر کرنا چاہتا ہے تو وہ ٹائم مینجمنٹ کے ذریعے وقت کی قدر کرے۔ وقت سب سے قیمتی دولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں وقت کی قسم کھائی ہے۔ اس سے اس کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ ہو جانا چاہیے۔ صحیح وقت پر صحیح فیصلے ہو جائیں تو قوموں کی زندگیاں سنور جاتی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top