شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سردار آصف احمد علی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 20 مئی 2022ء

Dr Tahir-ul-Qadri expresses condolences on the demise of Sardar Asif Ahmed Ali

لاہور(20 مئی 2022ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرحوم محب وطن، دیانت دار اور روایات و اقدار والے ایک تعلیم یافتہ سیاست دان تھے، انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی بخشش و مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، سینئر مرکزی نائب صدر بشارت جسپال، راجہ زاہد محمود، میاں ریحان مقبول، نوراللہ صدیقی نے سردار آصف احمد علی کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔


Dr Tahir-ul-Qadri expresses condolences on the demise of Sardar Asif Ahmed Ali

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top