ایران کے ڈپٹی منسٹر ڈاکٹر حسین روزباہ کی وفد کے ہمراہ منہاج القرآن آمد، خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات

مورخہ: 25 مئی 2022ء

Irani deputy minister visits minhaj ul quran secretariat

اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی منسٹر آف اسلامک کلچر اینڈ ریلیشنز ڈاکٹر حسین روزباہ نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر مرکزی راہ نماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین روزباہ نے کہا کہ ایران کے اعلیٰ تعلیمی ادارے پاکستان کے طلباء کو ہمیشہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے علمی، تحقیقی تجربات و مشاہدات سے استفادہ کرنا چاہیے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن کیلئے دینی خدمات کی دنیا معترف ہے۔ منہاج القرآن کا نام خوبصورت اور اس کا کام قابل تحسین ہے۔

مرکزی سیکرٹریٹ آمدپر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا و دیگر راہ نماؤں نے برادر اسلامی ملک ایران کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد میں ڈائریکٹر کلچر اینڈ سوشل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ایران ڈاکٹر حسین ارب اسعدی، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور آغا جعفر روناس شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ قرآنی علوم و فنون اور اسلامک سیاحت کو فروغ دے کر دونوں ممالک عوامی روابط کو مزید مضبوط اور فعال بناسکتے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ منہاج القرآن پوری دنیا میں قرآنی علوم کے فروغ کے لئے تحقیق و تالیف کے باب میں دینی خدمت انجام دے رہا ہے۔ ایرانی قراء حضرات اپنی ایک خاص پہچان رکھتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلباء بھی ان کے فن قرأت سے مستفید ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے خلاف انتہا پسندی اور دہشت گردی کے رد کیلئے دونوں ممالک کے سکالرز اور علمی، تحقیقی اداروں کو مؤثر بیانیہ کے لئے کام کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر حسین روزباہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلیم یافتہ افراد کے مابین روابط کو فروغ دے کر اسلامی اُمہ میں علم اور احترام پر مبنی فعال تعلقات کو فروغ دیاجا سکتا ہے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن ڈاکٹر رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر، راجہ زاہد محمود، حفیظ الرحمن، طیب ضیاء و دیگر قائدین شریک تھے۔ ناظم اعلیٰ نے برادر اسلامی ملک ایران کے عہدیداروں کو یادگاری سوینئر پیش کئے۔

Irani deputy minister visits minhaj ul quran secretariat

Irani deputy minister visits minhaj ul quran secretariat

Irani deputy minister visits minhaj ul quran secretariat

Irani deputy minister visits minhaj ul quran secretariat

Irani deputy minister visits minhaj ul quran secretariat

Irani deputy minister visits minhaj ul quran secretariat

Irani deputy minister visits minhaj ul quran secretariat

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top