منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن

مورخہ: 29 مئی 2022ء

minhaj ul quran sialkot

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے فہم دین کے حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ دور جدید میں جدید ذرائع میڈیا اور ٹیکنالوجی کو اختیار کر کے ہم اسلام کا پیغام باسانی معاشرے میں عام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ جدید ذرائع ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا ہے۔ آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات پر مشتمل پیغام علم و امن فہم دین کے ذریعے معاشرے میں عام آدمی تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے۔

اس موقع پر مرکزی سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے ہیڈ شہزاد اکبر، ضلعی صدر منہاج القرآن سیالکوٹ صدر علامہ ثناء اللہ ربانی اور حافظ احتشام محمود نے بھی شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کنونشن میں عہدیداران اور کارکنان کو فہم دین پروگرام میں رجسٹریشن پر بھی خصوصی بریفنگ دی۔

ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان اور تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

minhaj ul quran sialkot

minhaj ul quran sialkot

minhaj ul quran sialkot

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top