منہاج القرآن پھالیہ کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات

مورخہ: 29 مئی 2022ء

منہاج القرآن

تحریک منہاج القرآن پھالیہ کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات سبحان اللہ میرج ہال پھالیہ میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے پی پی 66 پھالیہ نے نئی تاریخ رقم کی ہے، جس پر تحریک منہاج القرآن پھالیہ کے جملہ فورمز کے قائدین اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پروگرام میں تحریک منہاج القرآن پھالیہ کے علامہ فیض رسول طاہر نے استقبالیہ پیش کیا اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے پاکستان بھر میں پی پی 66 پھالیہ کی قائد ڈے مہم 2022 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر میاں عنصر محمود صدر مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ شمالی پنجاب، قاری ریاست علی چدھڑ، حاجی محمد بوٹا شہزاد، اصغر علی جنجوعہ، اسد اقبال رانجھا، محمد اعظم رانجھا اور محمد ابوہریرہ الحسینی نے پروگرام میں شرکت کی۔

آخر میں بیسٹ یونین کونسل، بیسٹ ورکرز اور قائد ڈے مہم میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے 100 عہدیداران اور کارکنان کو بہترین کارکردگی پر شیلڈز دی گئیں۔

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top