منہاج القرآن جاپان کے زیراہتمام تربیتی نشست میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی کا خطاب

مورخہ: 29 مئی 2022ء

minhaj ul quran

‏‏‎منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 25ویں تربیتی نشست میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضی علوی نے ’’دنیا کی نوکری اور رب کی نوکری‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دین کی نوکری بہت بڑے نصیب کی بات ہے، کیونکہ دین اسلام کسی کا محتاج نہیں بلکہ ہم بندے دین کے محتاج ہیں۔

اس سے پہلے‎ نشست کا آغاز حاشر وسیم نے تلاوت قرآن مجید کی آیات مبارکہ سے کیا جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت بھی پیش کیا گیا۔ پروگرام میں محفلِ ذکر کا اہتمام بھی کیا گیا، جس کے بعد ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔

محفل کے اختتام پر شرکاء کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ‎اس نشست میں تحریک منہاج القرآن کے رفقا اور پاکستانی کمیونیٹی کے احباب نے شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top