تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے رہنما محمد نواز چیمہ کی نماز جنازہ

مورخہ: 28 مئی 2022ء

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے بزرگ رہنماء محمد نواز چیمہ انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ میں ڈسکہ میں ادا کی گئی، جس میں منہاج القرآن کے مرکزی وفد نے شرکت کی۔ جنازہ میں منہاج القرآن کے صوبائی، ضلعی، پی پی اور یونین کونسلز قائدین و کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ کی امامت علامہ غلام ربانی تیمور نے کرائی، اس موقع پر صدر منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ علامہ ثناءاللہ ربانی نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ایک سچے عاشق رسول اور منہاج القرآن کے مخلص ورکر تھے جو زندگی بھر مصطفوی انقلاب کے لئے جدو جہد میں مصروف عمل رہے۔

علامہ محمد وسیم افضل نے کہا کہ منہاج القرآن کے دنیا بھر میں بسنے والے کارکنان مرحوم کی فیملی کے دکھ اور غم میں شریک ہیں، آخر میں قاری ریاست علی چدھڑ نے مرحوم کی بخشش اور مغفرت کے لئے دعا کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top