ریاست مدینہ کا آئین قانون کی حکمرانی سکھاتا ہے: علامہ رانا محمد ادریس

مورخہ: 03 جون 2022ء

ریاست مدینہ کے آئین میں ہر شہری قانون کے سامنے برابر ہے
حضور نبی اکرم ﷺ اکرم نے امیر اور غریب کے درمیان امتیاز کو ختم کیا
نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن کا جامع شیخ الاسلام میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب

minhaj ul quran

لاہور (3 جون 2022ء) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ 14 صدیاں بعد بھی ریاست مدینہ کا رول ماڈل ناقابل موازنہ ہے۔ آج انسانیت جن مشکلات اور مسائل سے دو چار ہے۔ ان سے نجات کا واحد راستہ ریاست مدینہ کی ریاست سے ہو کر گزرتا ہے۔ ریاست مدینہ کا آئین انسانی تاریخ کا بہترین آئین ہے۔ ریاست مدینہ کے آئین میں اتحاد اور مساوات سب سے نمایاں خصوصیات ہیں۔

محسن انسانیت حضور نبی اکرم ﷺ نے مختلف مذاہب اور عقائد کے لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کو پروان چڑھایا۔ اتحاد و مساوات کے ذریعے حقوق و فرائض کا ایک ایسا عظیم نظام وضع کیا جو معاشرے کے ہر فرد کو تحفظ اور تکریم فراہم کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ فرقہ وارانہ، لسانی و گروہی اختلافات کو ریاست مدینہ سے راہ نمائی لے کر ختم کرنا ہوگا۔ ریاست مدینہ کاآئین قانون کی حکمرانی سکھاتا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے قانون کی حکمرانی کے نظام پر سختی سے عمل کروایا۔ حضورؐ نے امیر اور غریب کے درمیان امتیاز کو ختم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ قومیں ناانصافی کے باعث تباہ ہوتی ہیں۔ جو بھی اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ اقرباپروری اور ان سے خصوصی سلوک کی حمایت کرتا ہے وہ قرآن و سنت کے رہنما اصولوں اور ریاست مدینہ کے بنیادی فلسفہ سے انحراف کرتا ہے۔ ریاست مدینہ کے آئین میں ہر شہری قانون کے سامنے برار ہے اور اس کے ساتھ یکساں عزت و وقار کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top