منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی تصنیف ’’قرآنی فلسفہ انقلاب‘‘ پر علمی مذاکرہ

مورخہ: 03 جون 2022ء

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شہرہ آفاق کتاب ’’قرآنی فلسفہ انقلاب‘‘ سے استفادہ کے لیے ایک روزہ علمی مذاکرہ کا انعقاد کوہ نور میرج ھال سرگودھا میں ہوا۔ مذاکرہ میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج علم کی دنیا میں نام اور مقام پیدا کرنا بہت مشکل کام بن گیا ہے، کیونکہ سوشل میڈیا کی یلغار نے نوجوان نسل کو اصل مصادر علم سے دور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بوم نے علم، کتاب اور کتاب پڑھنے کے کلچر کو جہاں معدوم کر دیا وہیں علم و تحقیق کا مشکل ترین فن بھی توجہ چاہتا ہے۔ ایسے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف زمانے کے لیے ایک تحفہ ہیں، قرآنی فلسفہ انقلاب میں قوم کے عروج و زوال کا تحریری نسخہ موجود ہے، آج ہمیں علمی ترقی کرنی ہے تو ایسی امہات الکتب سے ناطہ جوڑنا ہو گا۔

اس موقع پر راجہ اکرام اللہ خان، محمد اقبال کاشف، فاروق علی شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔ پروگرام میں چودھری فہیم حیدر چیمہ، محمد عمران ملک، ڈاکٹر صدرالحسن پارس، قمر سلطانہ، صدف سعید، اسماء انور اور تحریک منہاج القرآن ضلع سرگودھا کے جملہ فورمز کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top