ہری پور: بانی رکن منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس قاضی محمد شوکت مرحوم کی نماز جنازہ

مورخہ: 05 جون 2022ء

minhaj ul quran haripur

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے بانی رکن قاضی محمد شوکت مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر سکندر پور ضلع ہری پور میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے وفد کے ساتھ شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔

انہوں نے قاضی محمد شوکت کے صاحبزادے قاضی محمد ہارون (سابق جنرل سیکرٹری فرانس) اور نواسے قاضی منعم یوسف (جوائنٹ سیکرٹری منہاج القرآن فرانس) سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم تحریک منہاج القرآن کا بہت بڑا اثاثہ تھے اور انہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو پھیلانے میں صرف کی۔ اللہ تعالیٰ ان کی بخشش و مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس موقع پر راجہ زاہد محمود قادری، جاوید القادری، قاضی منعم یوسف، قاضی محمد ہارون، محمد اقبال مصطفوی، منشاء الاسلام ویگر مقامی قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔

minhaj ul quran haripur

minhaj ul quran haripur

minhaj ul quran haripur

minhaj ul quran haripur

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top