تحریک منہاج القرآن سانگلہ ہل کا ورکرز کنونشن

مورخہ: 05 جون 2022ء

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن سانگلہ ہل کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس کی صدارت محمد ندیم مصطفوی صدر منہاج القرآن سانگلہ ہل نے کی۔ اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ورکرز کنونشن کے انعقاد پر منہاج القرآن سانگلہ ہل کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا دعوتی پیغام گھر گھر تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعوت دین کی ہر زمانہ میں اشد ضرورت رہی ہے تاہم آج اخلاقی اقدار کے انہدام سے یہ ضرورت اور بھی بہت زیادہ ہو چکی ہے۔ ایسے میں ہمیں منہاج القرآن کے پیغام علم و عمل کو بڑی تیزی سے معاشرے تک پہنچانا ہو گا۔

ورکرز کنونشن میں قاری ریاست علی چدھڑ، شیخ محمد اویس طاہر صدر ضلع ننکانہ صاحب، خالد محمود طاہر ناظم ضلع ننکانہ صاحب، ذیشان عامر صدر منہاج یوتھ لیگ ضلع ننکانہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تمام انتظامیہ کو شاندار پروگرام کے انعقاد اور یونین کونسلز میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر کارکنان، شرکاء اور عہدیداروں نے فہم دین پراجیکٹ کے ذریعے شیخ الاسلام کی فکر کو گھر گھر پہنچانے کا عزم بھی کیا۔

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top