منہاج القرآن کے رہنماؤں کی قومی کرکٹر کامران اکمل سے ملاقات
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول چوہدری کی قیادت میں منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں پر مشتمل وفد نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین، مایہ ناز قومی کرکٹر کامران اکمل سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے کامران اکمل کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر میں مذہبی، علمی، فلاحی کاوشوں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔
وفد نے قومی کرکٹر کو تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دکھی انسانیت کیلئے خدمات، بین المسالک و بین المذاہب رواداری اورتحریک منہاج القرآن کے تعلیمی منصوبہ جات سے آگاہ کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے کامران اکمل کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شہرہ آفاق ترجمہ عرفان القرآن و دیگر تصانیف کا تحفہ دیا۔ وفد میں حاجی محمد اسحاق، عبد الحفیظ چوہدری اور عابد بشیر شامل تھے۔
منہاج القرآن کے رہنماؤں نے کامران اکمل کومنہاج یونیورسٹی، تحریک منہاج القرآن کے فلاحی منصوبے ”آغوش آرفن کیئر ہوم“ کے دورے کی دعوت دی۔ کامران اکمل نے دورے کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے جلد آنے کا وعدہ کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین اسلام، عالم اسلام، پاکستان اور انسانیت کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔
تبصرہ