فیصل آباد: منہاج القرآن پی پی 113 کے صدر دلبر حسین اعوان کے بیٹے کے لیے دعائیہ تقریب

مورخہ: 06 جون 2022ء

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن پی پی 113 فیصل آباد کے صدر دلبر حسین اعوان کے بیٹے عبداللہ دلبر اعوان کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ’’فلسفہ موت و حیات‘‘ کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ موت انسان کی اصل منزل ہے، جس کے لیے دنیا میں ہمیں تیاری کرنی ہے۔

اس موقع پر منہاج القرآن فیصل آباد کے صوبائی، ضلعی اور یونین کونسلز کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی دعائیہ تقریب میں شریک ہوئی۔ آخر میں قاری ریاست علی چدھڑ نے مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔

minhaj ul quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top