مصطفوی معاشرہ کی تشکیل ہی مصطفوی انقلاب ہے: شیخ الاسلام کا مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب

مورخہ: 12 جون 2022ء

مجلس شوریٰ اجلاس

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی مجلس شوریٰ و مجلس نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی معاشرہ کی تشکیل ہی مصطفوی انقلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعوت، تعلیم اور تربیت کا فروغ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا راستہ ہے، اس لیے تعلیم، کردار سازی اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیکر تنگ نظری اور متعصبانہ رویوں کو بدلنا ہو گا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے خصوصی خطاب میں جملہ تنظیمات و فورمز بشمول پاکستان عوامی تحریک کو آئندہ 5 سال میں ملک بھر میں 25 ہزار ’’مراکز علم‘‘ قائم کرنے کا ہدف دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی اور خصوصی نصاب مرتب کیا جائے۔ انہوں نے کہا فروغ علم و امن تحریک منہاج القرآن کی پہچان ہے۔

شیخ الاسلام نے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں تنطیمات و فورمز کی تنظیمی رپورٹس اور کارکردگی کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن احیائے اسلام اور تجدید دین کی عالمگیر تحریک ہے۔ انہوں نے اہم دستوری اجلاس میں شریک ہونے پر ممبران کو مبارکباد بھی دی۔ اجلاس کا اختتام ملکی سلامتی و ترقی کی دعاوں سے ہوا۔

مجلس شوریٰ اجلاس

مجلس شوریٰ اجلاس

مجلس شوریٰ اجلاس

مجلس شوریٰ اجلاس

مجلس شوریٰ اجلاس

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top