تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کی شہدائے ماڈل ٹاون کے قبروں پر حاضری

مورخہ: 17 جون 2022ء

model town massacre

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں نے سانحہ ماڈل ٹاون کی 8ویں برسی کے موقع پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے شہدائے ماڈل ٹاؤن تنزیلہ امجد شہید اور شازیہ مرتضیٰ شہید کی قبروں پر حاضری دی۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے چادریں چڑھائیں اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی۔

اس موقع پر راجہ زاہد محمود قادری، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، طیب ضیاء، چودھری امجد حسین، طارق الطاف، محمد قیصر اور دیگر قائدین و کارکنان بھی موجود ہیں۔

دریں اثناء منہاج القرآن کا وفد لاہور کے مقامی میں قبرستان میں مدفون شہید سانحہ ماڈل ٹاؤن عمر صدیق کی قبر پر گیا، وہاں پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے عمر صدیق شہید کی قبر پر گلدستہ بھی رکھا۔ وفد میں راجہ زاہد محمود قادری، محمد عارف چودھری، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، طیب ضیاء، رانا محمد عتیق اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

model town massacre

model town massacre

model town massacre

model town massacre

model town massacre

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top