نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے عہدیداران کا منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا دورہ

مورخہ: 18 جون 2022ء

وفد نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی
نسل نو میں زندگی کی مقصدیت سے آشنا ہو نے کا شعور پیدا کرنا ہوگا: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی خدمات قابل ستائش ہیں: چیئرمین سپریم کونسل
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات آنے والی نسلوں کیلئے ہے: ناہید عمران گل
بانیان پاکستان سے نوجوان نسل کو روشناس کروانا نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا مقصد ہے۔ سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ
وفد میں ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ چوہدری، ڈائریکٹر پبلیکیشنز نعیم احمد، ڈپٹی سیکرٹری عثمان احمد شامل تھے

Tehreek e Pakistan trust delegation meets dr hassan qadri

لاہور (18 جون 2022) تحریک منہاج القرآن کے شعبہ پبلک ریلیشنز کی دعوت پر سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ ناہید عمران گل کی قیادت میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے عہدیداران پر مشتمل وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ وفد نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے عہدیداران نے منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلبہ کو نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام میں شمولیت کی دعوت دی۔ وفد نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کو نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

ناہید عمران گل نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو بتایا کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے عظیم وطن کے حصول کیلئے قربانیاں دینے والے پاکستانیوں کی ہمیشہ پذیرائی کی ہے۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کیلئے عملی کردار ادا کر رہا ہے۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی بھاگ ڈور قوم کے دانشوروں کے ہاتھ میں ہے۔ بانیان پاکستان سے نوجوان نسل کو روشناس کروانا ہمارا مقصد ہے۔ وفد نے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغ تعلیم، بین المسالک و بین المذاہب رواداری اور امن عالم کیلئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات آنے والی نسلوں کیلئے ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان کی تحریک اور نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی علمی و فکری اور نظریاتی تربیت کیلئے حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی فکر اور سوچ بہت اہم ہے۔ نسل نو میں وہ شعور اور احساس پیدا کرنا ہے جس کے ذریعے سے وہ اپنی زندگی کی مقصدیت سے آشنا ہو۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس منصوبہ بندی ہو کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے کیسے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومیں ایک رات میں نہیں بنتی نظام کو ٹھیک کرنے میں صدیاں لگ جاتی ہیں۔ تعلیمی نظام والدین، اساتذہ اور ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے تب جا کر ایک ترقی یافتہ قوم وجود میں آئے گی۔

وفد میں ایڈیشنل سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ سیف اللہ چوہدری، ڈائریکٹر پبلیکیشنز نعیم احمد، ڈپٹی سیکرٹری عثمان احمد شامل تھے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول چوہدری، حاجی محمد اسحاق، عبد الحفیظ چوہدری بھی موجود تھے۔ وفد نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم گوشۂ درود، جامع شیخ الاسلام، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ و دیگر شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔

Tehreek e Pakistan trust delegation meets dr hassan qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top